( میلبورن،27نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا
ہندوستان نے آج یہاں چار ممالک کے ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے خلاف کانسی کے پلے آف مقابلے میں دبدبہ بناتے ہوئے 4.1سے جیت درج کر تیسرا مقام اپنے نام کیا۔ہندوستانیوں نے شروع سے آخر تک کنٹرول بناتے ہوئے آخری کوارٹر میں دو گول کر کامیابی حاصل کی۔کل ملی مایوسی کے بعد ہندوستان نے آج دوسرے ہی منٹ میں گول کر لیا۔ٹیم ملائیشیا کے خلاف کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں پڑنا چاہتی تھی۔بیریندر لکڑا نے سینٹر کے قریب سے گیند لے کر دائرے میں کراس شاٹ لگایا،یہ کراس آکاشدیپ سنگھ کے سامنے گرا جنہوں نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو برتری دلا دی۔ہندوستان نے پورے کوارٹر میں دبدبہ قائم رکھا اور کئی اور مواقع بنائے۔اس دوران انہوں نے چار مسلسل پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن ملائیشیا نے بہترین دفاع کیا۔دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی فارورڈز عفان یوسف ملائیشیا کے تین ڈفینڈروں کو پچھاڑتے ہوئے گول کی جانب بڑھے، انہوں نے گول کی جانب ریورس ہٹ شاٹ لگایا لیکن ملائیشیا گول کیپر کمار سبرامنیم نے اس کا بہترین دفاع کیا۔ملائیشیا نے موقع بنانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ہاف ٹائم تک ہندوستان نے 1.0کی برتری بنائی ہوئی تھی۔
تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے مواقع بنائے،کئی بار دائرے میں گھسنے کے باوجود کسی بھی ٹیم کو تیسرے کوارٹر کے اختتام تک گول کرنے کا صحیح موقع نہیں ملا،تاہم آخری منٹ میں ویار رگھوناتھ نے دو پنالٹی کارنر میں سے ایک کو گول میں تبدیل کر ہندوستان کی برتری دوگنی کر دی۔ملائیشیا نے ہندوستانی ڈیفنس کی چوک کا فائدہ اٹھایا، یول وان جیجین نے گول کر اسکور کا فرق کم کیا۔آخری کوارٹر میں ہندوستان نے دباؤ بنایا اور کل کی غلطیوں کو بار بار نہیں کرنے کی کوشش کی۔آکاشدیپ پھر اس گول میں مددگار رہے، جنہوں نے دائرے کے اندر سے ا سمارٹ شاٹ لگایا جو کمار سبرامنیم طرف سے دور چلا گیا،حالانکہ اس کے بعد پھر انہوں نے ملائیشیا ڈیفنس سے بچتے ہوئے تلوندر سنگھ کو پاس دیا جن ڈفلیکشن پر ہندوستان نے تیسرا گول کیا۔روپندر پال نے 58ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کیا۔